ماگدا لینیٹی جیانگژی انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

ماگدا لینیٹی جیانگژی انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ ...

بیجنگ(اے پی پی)پولینڈ کی ماگدا لینیٹی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت جیانگژی انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میچ میں تائیوان کی انسو لیانگ کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ چین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں پولینڈ کی ماگدا لینیٹی نے سخت مقابلے کے بعد تائیوان کی انسو لیانگ کو 6-3، 4-6 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی