خاتون نیٹ بال کوچ کا ساؤتھ گیٹ کی تنخواہ بڑھانے پراعتراض

خاتون نیٹ بال کوچ کا ساؤتھ گیٹ کی تنخواہ بڑھانے پراعتراض

لندن (یو این پی )انگلینڈ کی خاتون نیٹ بال کوچ ٹریسی نیویلی نے قومی فٹبال کوچ گیراتھ ساؤتھ گیٹ کی تنخواہ میں 50لاکھ پاؤنڈ سالانہ تک بڑھانے پر اعتراض اٹھا دیا۔ان کاکہناتھاکہ ساؤتھ گیٹ کی پرفارمنس میری ٹیم جیسی نہیں جس نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا اورانہوں نے فٹبال ورلڈکپ میں کسی بڑی ٹیم کوبھی نہیں ہرایا۔

41سالہ نیٹ بال کوچ نے مطالبہ کیا کہ مرد کوچز اور خواتین کوچز کی تنخواہیں برابر کی جائیں۔ٹریسی کا کہناتھاکہ میرا بھائی 20ہزار پاؤنڈ ہفتے میں کماتا ہے اورمجھے 742پاؤنڈ ماہانہ ملتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی