پاکستان کر کٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑکا فیصلہ

پاکستان کر کٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( افضل افتخار) تحریک انصاف کی جیت کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرنے کا فیصلہ ، ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اس سے قبل کئی مرتبہ یہ عندیہ دے چکے ہیں کہ ان کی حکومت بننے کے بعد وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو حقیقی معنوں میں ترقی کی جانب لے کر جائیں گے اور اس میں موجود ایسے افراد جو پاکستان کرکٹ بورڈ میں بدعنوانی اور کرپشن میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی او ر اب یہ ممکن ہے کہ اس حوالے سے اعلی عہدوں پر فائز افسران کو ہٹا دیا جائے گااس حوالے سے مسلم لیگ ن کی حکومت میں پاکستان کرکٹ بوڈ میں اعلی عہدوں پر کام پر فائض ایسے افسران جو ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہ کی صورت میں وصول کرتے ہیں ان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جس پر انہوں نے اپنی نوکریاں بچانے کے لئے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کردئیے ہیں ذرائع کے مطابق اس وقت درجن بھر سے زائد ایسے اعلی افسران ہیں جو مسلم لیگ ن کی حکومت میں سفارش پر بھرتی کئے گئے تھے اور اب جب پاکستان تحریک انصاف کی جیت واضح ہے تو وہ بھی پریشانی کا شکار نظر آتے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف جو ملک میں کرپشن کے خاتمہ کے نعرے کے ساتھ ہی اقتدار میں آئی ہے کا سب سے پہلا کام ہی ایسے افسران کے خلاف سخت کارروائی ہے جو میرٹ سے ہٹ کر فرائض انجام دے رہا ہے دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے بنائے گئے آئین کے مطابق نئی حکومت اپنی مرضی کا چیئرمین پی سی بی لگانے کا حق رکھتی ہے جس طرح نجم سیٹھی کو سابقہ حکومت نے چیئرمین مقرر کیا تھا اب قوی امید ہے کہ نجم سیٹھی کی جگہ بھی نئی حکومت اپنی مرضی کا نیا چیئرمین پی سی بی مقرر کر ے گی۔ایسے افراد جو پاکستان کرکٹ بورڈ میں بدعنوانی اور کرپشن میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی او ر اب یہ ممکن ہے کہ اس حوالے سے اعلی عہدوں پر فائز افسران کو ہٹا دیا جائے گا۔