میرے بس میں ہو تو پوری دنیا میں سبز ہلالی پرچم لہراؤں :چاچا کرکٹ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)صوفی جلیل عرف چاچا کرکٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے اور امید ہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں ٹیم مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔لندن سے واپسی پر یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چاچا کرکٹ نے کہا کہ قومی ٹیم کی جیت ٹیم ورک ،بہترین سلیکشن اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔تمام کھلاڑی جیت کے جذبے سے میدان میں اترتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں کرکٹ کے میدانوں میں پاکستان کا ہلالی پرچم لہرا کر نہ صرف قومی ٹیم کا حوصلہ بلند کرتا ہوں بلکہ تماشائیوں کے دلوں کو بھی گرماتا ہوں ۔میرے بس میں ہو تو پوری دنیا میں پاکستان ٹیم کے ساتھ جاکر سبز ہلالی پرچم لہراؤں لیکن اس سلسلہ میں اسپانسر کی ضرورت ہے۔