سی پی ایل،جوہان بوتھاگیانا امیزن واریرز کے کوچ مقرر

سی پی ایل،جوہان بوتھاگیانا امیزن واریرز کے کوچ مقرر
سی پی ایل،جوہان بوتھاگیانا امیزن واریرز کے کوچ مقرر

  

کنگسٹن(آن لائن) سابق جنوبی افریقن آل راؤنڈر یوہان بوتھا رواں برس شیڈول کیریبین پریمیئر لیگ میں گیانا امیزن واریرز کی کوچنگ کریں گے۔ کیریبین پریمیئر لیگ 8 اگست سے 16 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔سی پی ایل فرنچائز گیانا امیزن واریرز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یوہان بوتھا کو رواں برس شیڈول سی پی ایل کیلئے ٹیم کا نیا ہیڈکوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ گیانا نیشنل ٹیم اور ویسٹ انڈیز اے ٹیم کے مینجر ریون گرفتھ ان کے اسسٹنٹ ہوں گے۔یوہان بوتھا نے اپنے بیان میں کہا کہ بطور پلیئر میں نے سی پی ایل میں بہت انجوائے کیا اور اب کوچنگ کا موقع ملنا میرے لئے باعث اعزاز ہے، میں اپنے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔بوتھا کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطان کی ٹیموں کی کوچنگ کا بھی تجربہ حاصل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی