یوآہم لو ٹیم کے کوچ رہیں گے: جرمن فٹ بال ایسوسی ایشن

یوآہم لو ٹیم کے کوچ رہیں گے: جرمن فٹ بال ایسوسی ایشن
یوآہم لو ٹیم کے کوچ رہیں گے: جرمن فٹ بال ایسوسی ایشن

  

برلن(اے پی پی)جرمن فٹ بال ایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ یوآہم لو جرمنی کی فٹ بال ٹیم کوچ کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔اس موقع پریوآہم لو نے کہا کہ ٹیم سے مشاورت کے بعد صورتحال کا تفصیلی جائزہ لے کر مستقبل کے حوالے سے نئی حکمت عملی مرتب دی جائے گی ۔ جرمن فٹ بال ایسوسی ایشن کے مطابق یوآہم لو 2022ء میں قطر میں ہونے والے عالمی کپ تک ٹیم کو تربیت کرتے رہیں گے۔ یاد رہے روس میں جاری ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں ہی جرمن ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھی۔دفاعی چیمپئن کی اس تاریخی شکست پر یوآہم لو کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور یوآہم لو کے مستعفی ہو جانے کی خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم جرمن فٹ بال ایسوسی ایشن کے مطابق یوآہم لو آئندہ فٹ بال ورلڈ کپ تک ٹیم کی تربیت کرتے رہیں گے۔

یو آہم لو نے کہا کہ ورلڈ کپ میں جو غلطیاں ٹیم نے کیں ہیں کوشش ہوگی کہ ان پر قابو پاکر ٹیم کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی