نیمار جونیئر فٹبال کی طرح پوکر کے بھی ماہرکھلاڑی نکلے

نیمار جونیئر فٹبال کی طرح پوکر کے بھی ماہرکھلاڑی نکلے
نیمار جونیئر فٹبال کی طرح پوکر کے بھی ماہرکھلاڑی نکلے

  

ساؤ پالو(یو این پی)برازیل کے نیمار جونیئر فٹبال کی طرح پوکر کے بھی ماہر کھلاڑی نکلے۔انہوں نے پوسٹ ورلڈ کپ برازیلین پوکر سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت فائنل راؤنڈ میں جگہ بنائی اور پھر چھٹی پوزیشن کیساتھ ایونٹ کا اختتام کیا۔ یاد رہے کہ پیرس سینٹ جرمین کی نمائندگی کرنیوالے برازیلین سٹار ان دنوں چھٹیوں پر ہیں اور انہوں نے دل بہلانے کیلئے مختلف مشاغل کو توجہ کا مرکز بنایا ہوا ہے۔گزشتہ روز ایک کلب میں انہوں نے برازیلین پوکر سیریز میں حصہ لے کر شاندار کھیل پیش کیا جہاں ایونٹ میں 288 کھلاڑی شرکت کر رہے تھے۔نیمار جونیئرنے پوسٹ ورلڈ کپ برازیلین پوکر سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت فائنل راؤنڈ میں جگہ بنائی اور پھر چھٹی پوزیشن کیساتھ ایونٹ کا اختتام کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی