ڈیل اسٹین کا ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ

ڈیل اسٹین کا ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ
ڈیل اسٹین کا ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ

  

جوہانسبرگ(یواین پی) جنوبی افریقی فاسٹ بالر ڈیل اسٹین نے آئندہ سال انگلینڈ میں ورلڈ کپ کے بعد مختصر طرزکی کرکٹ سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا کیونکہ جب تک ممکن ہو وہ ٹیسٹ کرکٹ جاری رکھنے کاارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تاہم وہ میگا ایونٹ کے بعد ملک کی جانب سے مزید وائٹ بال کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے تجربے سے ٹیم کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں،ان کی صحت نسبتاً بہتر ہوچکی اور وہ پہلے سے کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں۔مکھایا نیتینی کے بعد جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلنگ اٹیک کو ڈیل سٹین کی وجہ سے بہت بڑا سہارا تھا۔فاسٹ باؤلر نے متعدد بار ٹیم کی جیت میں اہم کردار اداکیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی