ٹورڈی فرانس ریس کا 17واں مرحلہ کولمبین سائیکلسٹ کے نام
پیرس(آئی این پی)کولمبیا کے سائیکلسٹ نائیرو کوئنٹانا نے ٹورڈی فرانس ریس کا 17واں مرحلہ جیت لیا، مجموعی برتری برطانوی گیرینٹ تھامس کو حاصل ہے۔ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس، مشکل ٹریک پر کھلاڑیوں نے دکھائی کمال مہارت، شائقین نے من پسند سائیکلسٹ کا حوصلہ بڑھایا اور جی بھر کے داد دی۔ریس کا 17واں مرحلہ کولمبیا کے نائیرو کوئنٹانا نے جیت لیا۔ مجموعی برتری کے ساتھ پیلی جرسی پر برطانوی کھلاڑی گیرینٹ تھامس کا قبضہ برقرار ہے۔