پی ٹی آئی کی کامیابی،سابق کھلاڑی عہدوں کیلئے متحرک
لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی بھی متحرک ہوگئے اور پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت دیگر کھیلوں کے اداروں میں اعلی عہدوں کے حصول کے لئے ابھی سے کوششیں شروع کردی ہیں اس حوالے سے جیسے ہی پاکستان تحریک انصاف کی جیت کا اعلان کیا گیا سابق کرکٹرز جن میں ماضی کے فاسٹ باؤلر اور کپتان وسیم اکرم سرفہرست ہیں جنہوں نے سب سے پہلے عمران خان کو مبارکباد دی جبکہ یہاں تک کہ وہ عمران خان کو خود ملنے اور ان کو باضابطہ مبارکباد دینے کے لئے بنی گالہ بھی پہنچ گئے اس حوالے سے دیگر کئی کرکٹرز جن میں انضمام الحق اور عامر سہیل نے بھی عمران خان کو مبارکباد پیش کی اور اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سب عمران خان کی نظروں میں آنے کے لئے یہ اقدام کررہے ہیں تاکہ ان کو مستقبل میں پی سی بی میں اعلی عہدے دئیے جائیں وسیم اکرم جو اس سے قبل بھی پی سی بی کے لےء فرائض سر انجام دینے سے انکار کرتے رہے ہیں اب امید ہے کہ وہ جلد ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کے کسی اعلی عہدے پرفائز نظر آئیں گے ان کی اس حوالے سے بھی عمران خان سے خوب دوستی ہے جب پاکستان نے ورلڈ کپ جیتا تھا تو وہ ٹیم کا حصہ تھے۔