ایشون انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دینے کیلئے پرعزم

ایشون انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دینے کیلئے پرعزم
ایشون انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دینے کیلئے پرعزم

  

برمنگھم(آئی این پی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر روی چندرن ایشون نے کہا ہے کہ انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فتح سے کرینگے، انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کو ہوم گراؤند اور کراؤڈ کا فائدہ ضرور ہوگا تاہم اس کا ٹیم پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فار میں ہے اور میزبان ٹیم کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم سے 5 اگست تک برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان سب سے پہلے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں بھارت نے میزبان ٹیم کو 2-1 سے شکست دی ہے۔اس کے بعد کم بیک کرتے ہوئے میزبان ٹیم نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں بھارت کو 2-1 سے شکست دیکر بدلہ چکا دیا ۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم سے 5 اگست تک برمنگھم میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 9 سے 13 اگست تک لندن میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 18 سے 22 اگست تک نوٹنگھم میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 30اگست سے 3 ستمبر تک ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 7سے 11ستمبر تک لندن میں کھیلا جائیگا۔ ایشون کے مطابق ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فار میں ہے اور میزبان ٹیم کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی