ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے مابین فیصلہ کن ون ڈے آج کھیلا جائیگا

ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے مابین فیصلہ کن ون ڈے آج کھیلا جائیگا

سینٹ کیٹس(آئی این پی)ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے میچ (آج) ہفتہ کو سینٹ کیٹس میں کھیلا جائیگا ، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔بنگلہ دیشی ٹیم نے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کو 48 رنز سے شکست دی ، دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے بنگلہ دیش ٹیم کو 3 رنز سے ہرا دیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ آج ہفتہ کو کھیلا جائیگا۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان منعقدہ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میزبان ٹیم نے 2-0 سے کلین سوئپ کی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی