کھیلوں کی مختلف فیڈریشنزکا عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار

کھیلوں کی مختلف فیڈریشنزکا عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس رپورٹر)کھیلوں کی مختلف فیڈریشنوں نے تحریک انصاف کی کامیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے کام کریں گے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ماضی میں خود کھلاڑی رہ چکے ہیں اور ان کی قیادت میں ملک نے ورلڈ کپ جیتا تھا اور ان کو ملک میں کھیلوں کی اہمیت کا بخوبی اندازہ ہے اور اس وقت جو فیڈریشنز مشکلات کا شکار ہیں اور ان سے وابستہ کھلاڑی پیچھے رہ گئے ہیں ان کی فلاح و بہبود کے لئے نئی حکومت بھرپور کام کرے گی اور جلد ہی پاکستان میں کھیلوں کی فیڈریشنز کا مستقبل بھی روشن ہوگا۔
کیونکہ جب تک فیڈریشنز ترقی نہیں کرتی اور مضبوط نہیں ہوتی اس وقت تک ملک میں کھیلوں کو فروغ نہیں مل سکتا۔