سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا

سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا

کولمبو(آئی این پی)سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ(کل) اتوار کو دمبولا میں کھیلا جائیگا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 29 جولائی سے ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے یکم اگست، تیسرا ون ڈے 5 اگست، چوتھا ون ڈے 8 اگست جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 12 اگست کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 14 اگست کو شیڈول ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پروٹیز کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آئی لینڈرز کے ہاتھوں 2-0 سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا، پروٹیز بلے باز سری لنکن سپنرز کے سامنے بالکل بے بس نظر آئے۔

اور اب ون ڈے سیریز میں ان کا امتحان ہو گا۔ مہمان پروٹیز ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں میزبان ٹیم کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد اب ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو ہرانے کا چیلنج درپیش ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی