فیس بک شئیر کی قیمت گرنے سے مارک زوکر برگ کی دولت میں 15 بلین ڈالر کی کمی
سان فرانسسکو(آن لائن)امریکا کی سٹاک مارکیٹ میں فیس بک کے شئیر کی قیمت گرنے سے ایک دن میں ہی فیس بک کے بانی مارک زوکر برگ کی دولت میں 15 بلین ڈالر کی کمی آگئی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کمپنی فیس بک کے چیف ایگزیکٹیو مارک زوکر برگ کو فیس بک کے شئیرز (ایف بی.او)کی قیمت صرف ایک دن سٹاک مارکیٹ میں گرنے سی15 بلین ڈالر بلین ڈالر کے نقصان سے دوچار کر گیا۔امریکی سٹاک مارکیٹ میں کم ازکم 16بروکریجز نے اس وقت فیس بک کی ٹارگٹڈ پرائس کم کی جب فیس بک کے چیف فائننشل آفیسر ڈیوڈ وہنر نے بیان دیا۔
کہ فیس بک کو درپیش حالات کے باعث اپنے بزنس مارجن کو کئی سال تک محدود رکھنا پڑ سکتا ہے۔مارکیٹ ماہرین کے مطابق ان کا بیان کسی بم کی طرح سٹاک مارکیٹ پر گرا اور وال سٹیٹ میں فیس بک کا برسوں سیایستادہ ایک مضبوط ماڈل ڈگمگا گیا۔