ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبے کے تحت سی پیک تیزرفتاراورانتہائی مؤثرمنصوبہ ہے‘سینئرریسرچ فیلوچؤ رونگ

ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبے کے تحت سی پیک تیزرفتاراورانتہائی مؤثرمنصوبہ ...

اسلام آباد(آن لائن) چونگ یانگ انسٹیٹیوٹ کے سینئرریسرچ فیلوچؤ رونگ نے کہا ہے کہ ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبے کے تحت چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)تیزرفتاراورانتہائی مؤثرمنصوبہ ہے۔گزشتہ روز ان خیالات کا اظہار انہوں نے رینمن یونیورسٹی میں مالیاتی مطالعہ کیلئے چینی جریدے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ راہداری کی تعمیر کے شروع میں 43 مجوزہ منصوبوں کی توثیق کی گئی جن میں سے پاکستان میں20 منصوبے زیرتعمیر ہیں یامکمل کرلئے گئے ہیں۔چؤ رونگ نے کہا کہ راہداری کے تحت مزید 157 منصوبے اگلے 12سال میں بتدریج مکمل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ راہداری کی تعمیر سے پاکستان کی اقتصادی شرح نمو2013ء میں 3.5 فیصد سے بڑھ کرپچھلے 5 سالوں میں5.8 تک پہنچ گئی جوایشیاء میں سب سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ راہداری منصوبوں کے ذریعے مستقبل میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح باسانی 9 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

مزید : کامرس