نئی ڈرامہ سیریل’’الف‘‘ کی کاسٹ میںیشمہ گل بھی شامل

نئی ڈرامہ سیریل’’الف‘‘ کی کاسٹ میںیشمہ گل بھی شامل

لاہور(فلم رپورٹر)نیکسٹ لیول پروڈکشن کی نئی ڈرامہ سیریل’’الف‘‘ کی کاسٹ میں اداکاراحسن خان ،عثمان خالد بٹ اور صدف کنول کے بعد اب یشمہ گل کو بھی شامل کرلیا گیا ہے جبکہ اس سے پہلے جو فنکار کاسٹ میں شامل ہیں ان میں حمزہ علی عباسی،منظر صہبائی،کبریٰ خان اور سجل علی قابل ذکر ہیں۔ ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہنواز کے اس پراجیکٹ کی رائٹر عمیرہ احمد اور ڈائریکٹر حسیب حسن ہیں۔اس بارے میں یشمہ گل کا کہنا ہے کہ میں ڈرامے میں شیلی نامی لڑکی کا کردار کررہی ہوں جو بہت ہی ماڈرن،جارحانہ اور پراعتماد ہے۔

مجھے جب سر حسیب خان کی کال آئی تو میری خوشی کی انتہا نہ رہی اور میں نے فوری ہاں کردی حالانکہ مجھے اپنے کردار بارے کچھ بھی پتہ نہیں تھا لیکن میری خواہش ضرور تھی کہ میں ان کے ساتھ کام کروں۔

مزید : کلچر