پاکستان میں ماڈلنگ کا معیار دنیا میں کسی سے کم نہیں ،سفینہ ملک
لاہور (فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل سفینہ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں ماڈلنگ کا معیار دنیا میں کسی سے کم نہیں ہے۔سفینہ ملک نے کہا ہے کہ کسی بھی شعبے میں کامیابی کیلئے جستجو اور عمل ضروری ہے ۔ وقت سب سے بڑااستاد ہے اور اگر کوئی سیکھنا چاہے تو وقت سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اچھے برے وقت میں ہی لوگوں کی پہچان ہوتی ہے اور اسی سے آپ اپنے دوستوں بارے اندازہ لگا سکتے ہیں ۔ اپنے فنی کیریئر میں جتنا بھی کام کیا عزت و احترام کے ساتھ کیا ہے ۔
جو میرے لئے بڑے فخر کی بات ہے ۔ ان کا مزید کہناتھاکہ پاکستان میں ماڈلنگ کا معیار دنیا میں کسی سے کم نہیں ہے ۔