میرے چاہنے والے پوری دنیا میں موجود ہیں:شاہد خان

لاہور (فلم رپورٹر)کامیڈین شاہد خان نے کہا ہے کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ، بیرون ممالک میں ہمارے لاکھوں پرستار ہیں ہم فنکار بیرون ممالک محبتیں بانٹنے جاتے ہیں جو میرے لیے کسی سرمائے سے کم نہیں ہے ۔ شاہد خان نے کہا کہ میں نے اب تک تھیٹر پر جتنا بھی کام کیا ہے میں اس سے مطمئن ہوں ۔ ہمیشہ صاف ستھری اور معیاری کامیڈی کرتا ہوں ۔ کبھی گندی جگتوں کا سہارا نہیں لیا جو میرے لئے فخر کی بات ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے فین نہ صرف پاکستان میں لاکھوں کی تعداد میں ہیں ۔
بلکہ لندن میں بھی میرے چاہنے والوں کی کوئی کمی نہیں ہے ۔