فیاخان کی سٹیج ڈرامہ ’’سونے دی چوڑی‘‘میں شاندار پرفارمنس

فیاخان کی سٹیج ڈرامہ ’’سونے دی چوڑی‘‘میں شاندار پرفارمنس
فیاخان کی سٹیج ڈرامہ ’’سونے دی چوڑی‘‘میں شاندار پرفارمنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ فیاخان کی ڈرامہ ’’سونے دی چوڑی‘‘میں شاندار پرفارمنس نے حاضرین کے دل موہ لئے۔اداکارہ فیا خان ڈرامہ میں اہم کردار اداکررہی ہیں جس میں اُن کی اداکاری اور ڈانس پرفارمنس کو بہت پسند کیاجارہا ہے ڈرامہ کے دیگر فنکاروں میں اداکارہ ہنی شہزادی،آفرین، ماریہ مسکراہٹ، فیا خان ،طاہرنوشاد، عامر سوہنا، گوگا جی، برجو، عابد شاہ،مٹھوبرال اور دیگر اہم کرداروں میں شامل ہیں۔ڈرامہ میں معاشرتی مسائل کی بخوبی نشاندہی کی گئی ہے جسے عوام بہت پسند کررہے ہیں ۔
فیاخان کاکہنا ہے کہ ڈرامہ یقیناًگزشتہ ڈراموں سے منفرد اور بہتر ہے، تمام فنکاروں کی پرفارمنس کو عوام کی طرف سے بہت پذیرائی مل رہے ہے ،میں نے اس میں بہت محنت اور لگن سے کام کیا ہے ،یہ بہت مزے اور کامیڈی سے بھرپور ڈرامہ ہے جسے شائقین پسند کررہے ہیں ۔یہ ڈرامہ میرے کیرئیر کا اہم ترین کھیل ہے جس سے مجھے بہت شہرت ملی ہے۔

مزید :

کلچر -