پرڈیوسرز اورفنکاروں نے گروپ بندیاں کررکھی ہیں:رز کمالی

پرڈیوسرز اورفنکاروں نے گروپ بندیاں کررکھی ہیں:رز کمالی
پرڈیوسرز اورفنکاروں نے گروپ بندیاں کررکھی ہیں:رز کمالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل رز کمالی نے کہا ہے کہ ماضی میں اداکار اور ہدایتکار اپنے کام کو عبادت سمجھ کرکرتے تھے اور یہی انڈسٹری کا بہترین دور تھا ،پاکستانی فلمیں بھارت کی فلم انڈسٹری سے مقابلہ کرتی تھیں لیکن آج ہم مقابلے کی دوڑ میں ہی شامل نہیں۔ رز کمالی نے کہا کہ اب معیار کے بجائے تعداد اورپسند وناپسند پر توجہ دی جاتی ہے۔ٹی وی اور فلم کے پرڈیوسرز اورفنکاروں نے گروپ بندیاں کررکھی ہیں اورصرف اپنے من پسندلوگوں کو کاسٹ کیاجاتا ہے ۔جواداکار ہ کسی پر ڈیوسروں سے تعلق قائم کرلے اس کو کام ملتا رہتا ہے۔
،جن کو کام نہیں آتا وہ بھی بڑی سٹار کہلواتی ہیں اور یہی ہمارے زوال کی اصل وجہ ہے۔

مزید :

کلچر -