ریمپ پر واک اور کمرشل میں ماڈلنگ آسان ہے:بشریٰ دوست بلوچ

ریمپ پر واک اور کمرشل میں ماڈلنگ آسان ہے:بشریٰ دوست بلوچ
ریمپ پر واک اور کمرشل میں ماڈلنگ آسان ہے:بشریٰ دوست بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل بشریٰ دوست بلوچ نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا جب خوبصورت پیراہن، قیمتی جیولری اورلانگ ہیل کے ساتھ ریمپ پرواک کرتے ہوئے ڈرلگتا تھا اوراس کیلئے بہت تیاری کی جاتی تھی۔ پھرٹی وی کمرشل کا دورشروع ہوا اوریہ مرحلہ بھی خاصا مشکل تھا لیکن کڑی محنت اورآگے بڑھنے کے جذبے نے ان تمام مشکلات سے بچایا اورآج میں فلم میں مرکزی کردارادا کررہی ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک میں اس شعبے میں نہیں آئی تھی تویوں محسوس ہوتا تھاکہ یہ سب بہت آسان ہے اوراس کام کوکرنے کیلئے کچھ خاص جتن کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مگراس کام کوکرنے کے بعد پتہ چل رہا ہے کہ یہ بہت مشکل اورباریک کام ہے۔ یہ دور سے جتنا آسان دکھائی دیتا ہے، اتنا ہی چیلنجنگ ہے۔ریمپ پر واک اورٹی وی کمرشل میں ماڈلنگ کرنا توبہت آسان ہے لیکن فلم میں ایکٹنگ کرنا انتہائی مشکل کام ہے۔بشریٰ دوست بلوچ نے کہا کہ میں نے اپنی فنی سفرکی شروعات فیشن انڈسٹری سے کی۔ اس لئے میں یہ بات سمجھ سکتی ہوں کہ ریمپ پر واک اورٹی وی کمرشل میں ماڈلنگ کرنا توبہت آسان ہے لیکن فلم میں ایکٹنگ کرنا انتہائی مشکل کام ہے ۔کیمرے کی آنکھ میں آنکھ ڈال کربات کرنا سب کے بس کی بات نہیں۔ یہ کام جس قدرمشکل ہے ، اتنا ہی دلچسپ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک کردارکونبھانا اوراس کواپنے اوپرتاری کرنا ہرکسی کے بس کی بات نہیں۔
اس لیے اب مجھے اپنے کردارمیں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے کڑی محنت کرنا پڑھ رہی ہے۔

مزید :

کلچر -