فلم’’gel Alita Battle An‘‘کا دنیا بھر میں ٹریلرریلیز

فلم’’gel Alita Battle An‘‘کا دنیا بھر میں ٹریلرریلیز

لاہور( فلم رپورٹر ) ٹائٹینک اور اوتار جیسی سپر ہٹ فلموں کے خالق جیمز کیمرون کی 20thسینچری کے بینر تلے بننے والی ایکشن اور سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم Alita - Battle Angelکا ٹریلرپاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیزکردیا گیا، پاکستان میں ٹریلر کی اسکریننگ کا اہتمام سینی پیکس میں کیا گیا ، جس میں پوری فلم کی کاسٹ کے ساتھ سوال جواب کا سیشن بھی رکھا گیا جس میں فلم کی ٹیم نے میڈیا کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔سن سٹی اور ٹائٹینک جیسی مایہ ناز فلموں سے شہرت پانے والے جیمز کیمرون اور روبرٹ روڈ رگزکا شمار بہترین بلاک بسٹرز کے پروڈیوسرز مین ہوتا ہے، دونوں مایہ ناز فلم پروڈیوسر ایک بار پھر اپنی مشترکہ بلاک بسٹر پروڈکشنز Alita: Battle Angelکے ساتھ دنیا بھر کے سینماوں پر طوفان برپا کرنے جارہے ہیں۔

مزید : کلچر