ڈرامہ سیریل ’’میرے بے وفا ‘‘ نے ناظرین کے دل موہ لئے

ڈرامہ سیریل ’’میرے بے وفا ‘‘ نے ناظرین کے دل موہ لئے
ڈرامہ سیریل ’’میرے بے وفا ‘‘ نے ناظرین کے دل موہ لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( فلم رپورٹر)ڈرامہ سیریل ’’میرے بے وفا ‘‘کی خوبصورت کہانی نے ناظرین کے دل موہ لئے ۔ ٹی وی پردیکھے جانے والے ڈرامہ سیریلز میں شائقین کیلئے بہترین انتخاب ہے جو ہر بدھ کو نشر کیا جاتا ہے۔ ڈرامہ کی ہدایت کاری سکینہ سموں، تحریر زنبیل عاصم کی ہے جبکہ شاندار اداکاری کے فرائض سارہ خان، آغا علی، شگفتہ اعجاز اور ژالے سرحدی نے انجام دئیے جن کی جاندار اداکاری نے شائقین کو اپنے حصار میں لے رکھا ہے۔میرے بے وفا کی کہانی ایک محبت کرنے والی وفادار بیوی عزرا کے گرد گھومتی ہے اس کردار میں حقیقت کے رنگ سارہ خان نے بھرے ، ڈرامہ میں عزرا کو اس کے شوہر شاہ میر اس کردار میں اداکاری کے جوہر آغا علی نے نبھائے جو اسے دھوکہ دیتا ہے،اوراسکی بہترین دوست مونا سے شادی کر لیتا ہے۔ مونا کے کردار میں ژالے سرحدی اپنی بھرپور ادارکاری میں جلوہ گر ہیں۔ گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ مونا اور شاہ میر اپنے نومولود بیٹے کو گھر لاتے ہیں اور مونا اس کا نام اپنی نندکے بیٹے کے نام پر سعد رکھتی ہے، یہی سے مسائل کا آغاز ہوتا ہے لیکن مونا اپنے فیصلے پر قائم رہتی ہے۔میرے بے وفا کی تازہ ترین قسط پہلے سے زیادہ ڈرامائی تھی، عزرا پارک میں اپنے پڑوسی خضر سے اپنی زندگی میں گزرے دکھوں کا اظہار کرتی ہے اور اپنے بارے میں ساری سچائی اسے بتاتی ہے۔ اور جب وہ گھر لوٹتی ہے تو اپنی ساس کو فون پر شاہ میر کی بدسلوکی کے بارے میں گفتگو کرتے سنتی ہے۔ جبکہ مونا کے رویہ میں اچانک بدلاؤ اور مل جل کر نہ رہنے پر پورا خاندان بہت مایوس ہے۔
ادھر شاہ میر عزرا کو بچے کی دکھ بھال کا کہتا ہے، دوسری جانب عزرا اور خضر دوستی میں آگے جا چکے ہیں، خضر اسے تحفے میں جوتے دیتا ہے جسے وہ نا چاہتے ہوئے قبول کر لیتی ہے۔ کہانی مزید آگے بڑھتی ہے اور شاہ میر اس پر الزام لگاتا ہے کہ اس کی زندگی میں کوئی اور بھی ہے جبکہ مونا اسے عزرا کے ساتھ رات گئے دیکھ لیتی ہے۔اس کی ماں ذہانت سے نوکرانی کا دماغ ٹھیک کر دیتی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گھریلو معاملات میں اس کا بہت دخل ہے۔اب دیکھنا ہے کہ آئندہ قسط میں کہانی کیا رخ لیتی ہے، اس کے لئے ڈرامہ سیریل میرے بے وفا دیکھنا نہ بھولیں۔

مزید :

کلچر -