شیخوپورہ ، چھت گرنے سے تین قیمتی بھیسیں ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئیں

شیخوپورہ ، چھت گرنے سے تین قیمتی بھیسیں ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئیں

شیخوپورہ (بیورورپورٹ)گاؤں دھوکے والی میں شدید بارش کے باعث حویلی مویشیاں میں جانوروں کے لئے تعمیر کردا برآمدے کی چھت گرنے سے لاکھوں مالیتی تین قیمتی بھیسیں ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئیں جبکہ 10 کے قریب قیمتی جانور شدید زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ مقامی رہائشی محمد حسین ولد نور محمد گجر نے گاؤں میں جانوروں کے حویلی بنا رکھی تھی جس میں درجنوں بھنسیں ، گائے اور دیگر قیمتی جانور رکھے ہوئے تھے جہاں جانوروں کے لئے ایک برآمدہ تعمیر کیا گیا تھا جو رات گئے اچانک زمین بوس ہو گیا جس کے نیچے دب کر تین بھینسیں موقع پر ہلاک جبکہ دس کے قریب شدید زخمی ہو گئیں۔

مزید : علاقائی