شیخوپورہ ، ملزم منشیات سمیت گرفتار، مقدمہ درج

شیخوپورہ ، ملزم منشیات سمیت گرفتار، مقدمہ درج

شیخوپورہ (بیورورپورٹ) ڈی پی او شیخوپورہ ڈاکٹر سردار غیاث گل کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی جانے والی مہم میں شیخوپورہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بدنامہ زمانہ منشیات فروش ساجد ولد دولت مسیح کے قبصہ سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔ مانانوالہ کے علاقہ سے بدنامے زمانہ منشیات فروشوں نواز ولد یونس سے 20لیٹر شراب محمد سرور ولد غلام قادر سے 20لیٹر شراب اور محمد یونس کے قبصہ سے 25لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ ڈصدر فاروق آباد نے دوران گشت ناکہ لگا کر دو ملزمان طاہر الحسن سے پسٹل 30بور اور اظہر شاہ سے پسٹل 30بور برآمد کرلیا ۔

؂جس پر ڈی پی او شیخوپورہ ڈاکٹر سردار غیاث گل نے تمام ایس ایچ او اور ٹائیگر سکواڈ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ ان کو ان کے کیف کردار تک پہنچایا جاسکے ۔ ا ور لوگوں کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے ۔

مزید : علاقائی