ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعددوار داتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کولاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا-تفصیلات کے مطابق چو ہنگ کے علاقے میں عمرکے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر تین ڈاکو 3لاکھ 30ہزارکی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے- شا ہد رہ ٹا ؤ ن میں میں کا شف کے گھر سے تین ڈاکو2لاکھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،لٹن روڈ کے علاقے میں سر فر ازکے گھر سے دو ڈاکو2 لاکھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ،ہر بنس پو رہ کے علاقے میں جمیل کے گھر سے دو ڈاکو 2لاکھ 45ہزار اورشما لی چھاؤنی میں ڈاکوؤں نے بشیر سے 60ہزار کی نقد ی ،منا واں میں ڈاکوؤں نے شہبا ز سے 90ہزار ،گجر پو رہ میں ڈاکوؤں نے فیصل سے 40ہزار روپے مالیت کی نقدی ،سمن آباد میں ڈاکوؤں نے ریحان سے 80ہزار ر،اقبال ٹاون میں ڈاکوؤں نے عابد سے 50ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،نواب ٹاون میں ڈاکوؤں نے عطا سے 70ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیں۔نصیرآباداور ملت پارک سے گاڑیاں جبکہ نواں کوٹ، گلشن اقبال ، ڈیفنس سی ، نشتر کالونی ، سبزی منڈی ، لٹن روڈ اور جو ہر ٹا ؤ ن سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -