جڑانوالہ :بھائی نے گلا دبا کر بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جڑانوالہ :بھائی نے گلا دبا کر بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جڑانوالہ (نامہ نگار)بھائی نے گلا دبا کر بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ شادی سے انکار پر فائرنگ سے خاتون زخمی۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں 563گ ب کے رہائشی مشتاق احمد کی جواں سالہ بیٹی (ع) کا اپنے بھائی فاروق سے معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا جس پر فاروق نے اپنی بہن کو اس وقت گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
دوسرے واقعہ میں 97گ ب کی رہائشی صبا ء بی بی اپنے قریبی رشتہ دار الیاس کوشادی سے انکار کر دیا طیش میں آکر الیاس نے فائرنگ کرکے صباء کو شدید زخمی کر دیا جس سے سول ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -