جڑانوالہ ،خاتون کا اقدام خودکشی،حادثات میں درجنوں زخمی

جڑانوالہ ،خاتون کا اقدام خودکشی،حادثات میں درجنوں زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جڑانوالہ (نامہ نگار)گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص بری طرح زخمی ، اقدام خودکشی میں خاتون وحادثات میں درجنوں زخمی ۔ بتایا گیا ہے کہ 239گ ب کا رہائشی محمد عباس موٹر سائیکل پر سوار گھر سے جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی ۔ 625گ ب کی رفیہ نے گھر والوں سے جھگڑ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں جبکہ ٹریفک کے مختلف حادثات میں زاہد، مقبول، محمد بلال، وقاص ، عاصم ، سلیم، قیصر علی عابد، کنزہ ، زاہد کو زخمی ہونے پر ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف نے انہیں طبی امداد دی۔

مزید :

علاقائی -