شکرگڑھ :کپڑے کی دکان میںآگ لگنے سے سامان جل کر راکھ

شکرگڑھ :کپڑے کی دکان میںآگ لگنے سے سامان جل کر راکھ

شکرگڑھ (نامہ نگار) کپڑے کی دکان میںآگ لگنے سے دکان جل کر راکھ ہوگئی ۔ دکاندار کا لاکھوں کا نقصان ۔ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بتائی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق موضع مردووال کے رہائشی رانا شبیر کی دکان ریاض مارکیٹ شکرگڑھ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس سے دکان میں رکھا لاکھوں روپے کا سارا کپڑا ۔ قومی بانڈز و دیگر سامان جل کر راکھ ہوگیا جس سے فائر برگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا لیکن تب تک دکان جل کر خاکستر ہو چکی تھی دکاندار رانا شبیر کو گذشتہ شب تقریبا 2 بجے اطلاع ملی کہ دکان میں آگ لگی ہوئی ہے مالک کے دکان پرپہنچنے تک دکان میں پڑا لاکھوں کی مالیت کا کپڑا جل چکا تھا۔

مزید : علاقائی