جوہر آباد:مسلح افراد کی فائرنگ سے1 شخص زخمی

جوہر آباد:مسلح افراد کی فائرنگ سے1 شخص زخمی

جوہرآباد(نمائندہ پاکستان)موضع چنکی میں آتشی اسلحہ سے مسلح دو افراد نعیم ہیرو اور محمدوارث نے فائرنگ کرکے ایک شخص غلام شبیر کو شدید زخمی کردیا۔مضروب غلام شبیر کو مقامی ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ صدر پولیس جوہرآباد نے ملزمان کے خلاف اقدام قتل کی دفعات 324اور 34ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

ایف آئی آر کے مطابق پولنگ کے روز انتخابی نتائج آنے کے بعد غلام شبیر اوراس کے ساتھی کامیاب امیدوار کے حق میں نعرہ بازی کررہے تھے اس دوران ملزمان نے مشتعل ہوکر فائرنگ کردی جس سے غلام شبیر زخمی ہوا۔

مزید : علاقائی