ڈسکہ:ملزمان کی وکیل کو سنگین نتائج کی دھمکیاں،مقدمہ درج

ڈسکہ:ملزمان کی وکیل کو سنگین نتائج کی دھمکیاں،مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) ایف آئی اے میں درخواست کیوں دی ملزمان کی مقامی وکیل کو سنگین نتائج کی دھمکیاں۔ موضع بھلر کا رہائشی ظہور احمد ایڈووکیٹ جو کچہری ڈسکہ میں بطور ایڈووکیٹ پریکٹس کرتا ہے کو پل نہر چیمہ کے قریب سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں لوگوں کے اکٹھا ہو نے پر ملزمان فرار ہو گئے ۔

وجہ عناد یہ ہے کہ ملزمان نے سائل کے بھائی کو بیرون ملک اٹلی بھجوانے کا جھانسہ دے کر رقم ہتھیائی تھی جس کی واپسی کے لیئے سائل نے ایف آئی اے میں درخواست دے رکھی تھی جس کا ملزمان کو رنج تھا سٹی پولیس نے سائل کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -