مغلپورہ : معمولی تنازعہ پر چھریاں چل گیءں، ایک بھائی ہلاک، دوسرا زخمی

مغلپورہ : معمولی تنازعہ پر چھریاں چل گیءں، ایک بھائی ہلاک، دوسرا زخمی

لاہور(کر ائم رپو رٹر) مغل پو رہ کے علا قے میں بارش کا پانی کھڑا ہونے کے معمولی تنازعے پر چھریاں چل گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ اس کا بھائی زخمی ہوگیا۔ بتایاگیا ہے کہ مغل پو رہ کے علا قہ درس بڑ ے میا ں میں گزشتہ روز28سالہ مقتول معر اجد ین اور اس کے بھائی 25سالہ زخمی ذیشا ن علی کا جھگڑا اپنے ہمسائے یوسف عر ف بلو سے ہو گیا وجہ تنازعہ بارش کا پانی تھا اور اسی جھگڑے کے دوران ملزم یوسف نے چھریوں کے پے درپے وار کر کے 28سا لہ معر اجد ین کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ 25 سالہ ذیشا ن علی شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے پولیس نے مقتول اور زخمی کے ورثاء کی درخواست پر ملزم یوسف کیخلاف قتل و اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملز م کہ گر فتا ر کر لیا۔

مزید : علاقائی