ڈ ی آر او کی الیکشن میں فرائض کی بہترین انجام دہی پر تمام آر اوز کو مبارکباد
لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی نے شہر کے تمام آر اوز کو عام انتخابات کے دوران بہترین فرائض سرانجام دینے پر مبارکباد دی ۔عام انتخابات 2018 ء کو کامیابی کے ساتھ سرانجام دینے پر ڈی آر اولاہورنے قومی اسمبلی کے 14اور صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں کے ریٹرننگ آفیسرز(آر اوز )کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر عابد حسین قریشی کا کہنا تھا کہ لاہور میں کامیاب الیکشن کرانے پر آر او، پریذائیڈنگ افسر سمیت تمام پولنگ کا عملہ مبارکباد کا مستحق ہے،اگر کسی بھی امیدوار کو اگر اعتراض ہو تو انکی عدالت کے دروازے کھلے ہیں۔