یورپی یونین کے تین رکنی وفدکا سیشن عدالت کا دورہ

یورپی یونین کے تین رکنی وفدکا سیشن عدالت کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)یورپی یونین کے تین رکنی وفد نے گزشتہ روز سیشن عدالت کا دورہ کیا۔وفد نے آر اوز سے ملاقات کی اور انتخابی عمل کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔یورپی یونین کے وفد کے ارکان نے قومی و صوبائی حلقوں کے ریٹرننگ افسران سے ملاقات کی اور انتخابی عمل کے حوالے سے بات چیت کی۔ اس موقع پروفد کا کہنا تھا پاکستان کا انتخابی عمل ابھی مکمل نہیں ہوا کئی مراحل ابھی باقی ہیں،انہوں نے الیکشن سے پہلے انتخابی عمل کے لئے تیاری اور الیکشن کے دن انتخابی عمل دیکھا اور نتائج مرتب کرنے کے طریقہ کار کا مشاہدہ کیا، وفد کا کہنا تھا وہ پورے انتخابی عمل کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ انتخابی عمل کے حوالے سے اپنی رپورٹ مرتب کریں گے۔

مزید :

علاقائی -