بیلٹ پیپرز ،دیگر انتخابی ریکارڈ ابھی تک سیشن عدالت میں موجود ہے

بیلٹ پیپرز ،دیگر انتخابی ریکارڈ ابھی تک سیشن عدالت میں موجود ہے

لاہور(نامہ نگار)بیلٹ پیپر اور دیگر انتخابی ریکارڈ سیشن عدالت میں ابھی تک موجود ہے اورفوج کے جوان سامان کی حفاطت کر رہے ہیں۔ریٹرننگ افسران کا کہنا ہے کہ جب تک بیلٹ پیپرز اور دیگر انتخابی سامان سیشن عدالت سے منتقل نہیں ہوتا فوج سیشن عدالت میں موجو رہے گی،کیسزدائر ہونے کی صورت میں بیلٹ پیپرز کا ریکاڈ انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا ،اس وجہ سے فوج سامان کی نگرانی کر رہی ہے حتمی سرکاری نتائج مرتب ہونے کے بعد بیلٹ پیپرز ک ضلع کچہری ڈی سی آفس منتقل کیا جائے گا، بیلٹ پیپر کے تھیل ڈی سی آفس میں قائم ضلعی ٹریزری میں رکھے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج کا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک سامان سیشن عدالت اور سول کورٹ میں رہے گا۔

مزید : علاقائی