عوام نے شیخ روحیل اصغر سے محبت کا ثبوت ووٹوں کی شکل میں دیا،خرم روحیل

عوام نے شیخ روحیل اصغر سے محبت کا ثبوت ووٹوں کی شکل میں دیا،خرم روحیل

لاہور (پ۔ر) مسلم لیگی رہنما و صدر یوتھ ونگ لاہورخرم روحیل اصغر نے این اے 128سے شیخ روحیل اصغر کوجتوانے پر اہل علاقہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دروازے آپ کیلئے ہر وقت کھلے ہیں۔ لوگوں کی محبت اور شفقت نے ثابت کر دیا ہے کہ لوگ شیخ روحیل اصغر سے پیار کرتے ہیں۔

اور جانتے ہیں کہ شیخ صاحب کی سیاست خدمت کی سیاست ہے اور کئی نسلوں سے جاری ہے۔ خرم روحیل اصغر نے کہا شیخ روحیل اصغر کے دروازے ہمیشہ کی طرح ہفتہ کے ساتوں دن اور دن کے چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔ حلقہ کے لوگوں کی خدمت ہمارا مشن ہے جو جاری رہے گا

خرم روحیل

مزید : میٹروپولیٹن 1