تحریک انصاف کی کامیابی پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے،مراد راس

تحریک انصاف کی کامیابی پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے،مراد راس

لاہور(سٹی رپورٹر ) تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور حلقہ پی پی 159 سے نومنتخب رکن اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی کامیابی پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے ،تحریک انصاف کی ملک گیر کا میابی شفاف اور منصفانہ الیکشن کی بناء پر ہے، ملک بھر میں پی ٹی آئی کی کامیابی سے پاکستا ن کے عوا م ا ب مسائل اور بحرا نو ں سے نجا ت حاصل کریں گے۔

، یہاں اپنے دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خا ن بطور وزیراعظم نئے ترقی یافتہ اورخوشحال پاکستان کے خوا ب کو پورا کریں گے۔

، انہوں نے تاریخ سازکامیابی پر پی ٹی آئی کے عہدیدارا ن اور کارکنا ن کومبارکبا د پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کی خدمت میں حسب سابقہ کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا بلکہ مزید کاوشیں تیز کروں گا کیونکہ اب ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1