ضلعی انتظامیہ کا آپریشن ، مال روڈ پر درجنوں بے ہنگم سائن بورڈوں کا صفایا

ضلعی انتظامیہ کا آپریشن ، مال روڈ پر درجنوں بے ہنگم سائن بورڈوں کا صفایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ لاہور نے مال روڈ پر سائز سے بڑے دکانوں کے بورڈ ز کیخلاف آپریشن کیا ۔آپریشن کی نگرانی اے سی سٹی صفد ر ورک نے کی اورآپریشن میں زون کے عملہ اور پولیس نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران بھاری مشینری کی مدد سے 90 فیصددکانوں کے بڑے سائز کے بورڈز کو اتار دیا گیا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ بے ہنگم اور سائز سے بڑے بورڈز کو اتارنے سے مال روڈ کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔علاوہ ازیں ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کی انفور سمنٹ ٹیمیں شہر کی اہم شاہراؤں سے بینرز و سٹیمرز اتاررہی ہیں۔ انفور سمنٹ ٹیموں نے مال روڈ ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ روڈ، کنال روڈ، اپر لوئر مال اور جوہر ٹاؤن میں آپریشن کیا ۔

ڈی سی لاہور خود اشتہاری مہم کے بینرز اور سٹیمرز اتارنے کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈی سی لاہور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے آپریشن کو تیز کر دیااور20ٹیمیں ہزاروں بینرز اتارنے کیلئے دن رات کام کریں گی۔
ڈپٹی کمشنر