بلدیہ عظمیٰ نے دوسرا بجٹ اجلاس 30جولائی کو طلب کر لیا

بلدیہ عظمیٰ نے دوسرا بجٹ اجلاس 30جولائی کو طلب کر لیا

لاہور (سٹی رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ لاہور نے مالی سال 2018ء کیلئے اپنا دوسرا بجٹ اجلاس تیس جولائی کو طلب کرلیا ہے ٹاؤن ہال لاہور میں ہونے والے اس اجلاس کی صدارت بلدیہ عظمیٰ لاہور کے میئر کرنل (ر)مبشر جاوید کرینگے جبکہ اجلاس میں لاہور کیلئے تیرہ ارب روپے سے زائد بجٹ کی منظوری دی جائیگی یہ

بھی بتایاگیا ہے کہ مذکورہ بجٹ سولہ جولائی کو طلب کیا گیا تھا لیکن پندر ہ جولائی کو نگران حکومت کی جانب سے پنجاب بھر کے بلدیاتی ادارے معطل کئے جانے کے باعث اجلاس منعقد نہ ہو سکا تیرہ ارب روپے کے بجٹ میں ساڑھے چار ارب روپے ترقیاتی اخراجات کی مد میں رکھے گئے ہیں جبکہ ساڑھے نو ارب روپے ملازمین کی تنخواہ اورپنشن غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں رکھے گئے ہیں اجلاس میں گزشتہ بجٹ کی منظوری بھی دی جائیگی۔

اجلاس

مزید : میٹروپولیٹن 1