شرح خواندگی میں اضافہ غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کا مشن ہے،عامر جعفری

شرح خواندگی میں اضافہ غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کا مشن ہے،عامر جعفری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید عامر جعفری نے غزالی سکولوں میں میٹرک اور ہشتم کے شاندار نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام غزالی سکولوں کے طلباء اور اساتذہ کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ دیہاتوں کے بچوں کا ٹیلنٹ ابھارنا اور انہیں حصول تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرتے ہوئے وطن عزیز کی شرح خواندگی میں اضافہ غزالی ٹرسٹ کا مشن ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ بورڈ امتحانات میں پاکستان کے مختلف پسماندہ دیہاتوں میں قائم غزالی سکولوں کے پنجم ، ہشتم اور میٹرک کے طلباء نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، جس کے مطابق مجموعی نتیجہ 95 فیصد رہا ۔

پنجم کے امتحانات کا نتیجہ 98 فیصد ، ہشتم کا 97 فیصد جبکہ میٹرک امتحانات کا رزلٹ 100 فیصد رہا

مزید : میٹروپولیٹن 1