پی ٹی آئی کی جیت سے سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر خوش آئند ہے،خادم حسین

پی ٹی آئی کی جیت سے سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر خوش آئند ہے،خادم حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے کہا ہے کہ انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی سے حصص مارکیٹ میں تیزی کی لہر خوش آئند ہے ملک میں عام انتخابات کے پرامن انعقاد اور پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی جانب سے خوشگوار ردعمل سامنے آیا ہے،اور سرمایہ کاروں نے کھل کر سرمایہ کاری کی جس سے حصص مارکیٹ 42000 پوائنٹس کی حد عبور کرگئی۔

، کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی اور ملک معاشی بحران سے باہر نکل آئے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ نئی حکومت کے خدو خال واضح ہونے سے ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی امیدہے نئی حکومت صنعتی ترقی اور ملکی معیشت کیلئے اپنی بھر پو ر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی اور روپے کی قدر میں اضافہ ڈالر کی قیمت میں کمی کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پہلی تقریر میں ہمسایہ ممالک سے تجارتی سرگرمیوں اور ملکی معیشت کو بہتربنانے کا اعلان خوش آئند ہے ۔