بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام درہم برہم،لیسکو کے 112فیڈر ٹرپ کر گئے

بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام درہم برہم،لیسکو کے 112فیڈر ٹرپ کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور )کامرس رپورٹر(لیسکو سمیت پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی تمام ڈسکوز کا ترسیلی نظام جمعرات و جمعہ کی درمیانی شب ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث درہم برہم ہو کر رہ گیا ۔ طوفانی بارشوں کے باعث ہزاروں فیڈرز اور سینکڑوں گرڈز ٹرپ کر گئے پانی کے باعث کئی 220 کے وی کے گرڈز میں فنی خرابی بھی پیدا ہو گئی ، ٹرانسفامرز بھی جل گئے ۔ لیسکو کے 112 فیڈرز اور 18 گرڈز ٹرپ کر گئے صبح کے وقت بحالی کا کام شروع کیا گیا جو گزشتہ روز شام تک مکمل کر لیا گیا تاہم ٹرانسفامرز خراب ہونے والے علاقوں میں رات گئے تک بجلی بحال نہ ہو سکی ۔