الیکشن کمیشن کی کارکردگی مایوس کن رہی،عابد حسین صدیقی

الیکشن کمیشن کی کارکردگی مایوس کن رہی،عابد حسین صدیقی

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے اطلاعات عابد صدیقی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی کارکردگی مایوس کن رہی پیپلز پارٹی گزشتہ پانچ سالوں سے الیکشن کمیشن میں اصلاحات لانے کی تجویز دے رہی ہے اب اس ادارے کی کاکردگی پر سوالیہ نشان اُٹھ رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن ملک میں پہلی بار عام انتخابات نہیں کرا رہا مگر پھر بھی کئی بے ضابطگیاں سامنے آ رہی ہیں۔ انتخابات کے نتائج میں حیران کن تاخیر ہوئی جو کئی حلقوں اور امیدواروں کیلئے پریشانی کا سبب بنی۔ نتائج کا انتظار کرنیوالے لوگ ہیجانی کیفیت میں نظر آئے۔ اسی طرح پولنگ بوتھوں میں ووٹوں کی گنتی کے موقع پر پولنگ ایجنٹوں کو فارم نمبر 45 فراہم نہ کرنے اور ایجنٹوں کو باہر نکالنے سے متعلق سیاسی جماعتوں کے الزامات بھی سنگین نوعیت کے ہیں۔

عابد صدیقی

مزید : میٹروپولیٹن 1