البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی مساجد میں صفائی آگاہی سرگرمیاں جاری

البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی مساجد میں صفائی آگاہی سرگرمیاں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے شہر کی مختلف مساجد میں صفائی آگاہی سرگرمیاں باقاعدگی سے جاری ہیں۔ شہریوں بالخصوص نمازیوں کو صفائی کی اہمیت اور انسانی زندگی پر اس کے مثبت اثرات سے آگاہی دینے کیلئے البیراک ٹیم جامع مساجد کے آئمہ حضرات سے مسلسل رابطے میں ہے۔ جمعہ کے روز البیراک ٹیم نے اپر مال میں واقع جامع مسجد گنبدِ خضراء، جامع مسجد محمدیہ اور جامع مسجد ابراہیم کے خطیبوں سے ملاقاتیں کیں اور ان سے درخواست کی کہ وہ اپنے خطبات میں نمازیوں کو صفائی سے متعلق درس دیں۔

معاشرتی ذمہ داریوں خصوصاً صفائی پر تفصیلی درس دیں تا کہ وہ شہر کو صاف اور گندگی سے پاک رکھنے میں اپنا تعاون یقینی بنائیں ۔ بعدازاں البیراک ٹیم نے آگاہی بروشیرز تقسیم کئے اور نمازیوں کو صفائی کے قیام سے متعلق ضروری ہدایات بھی دیں۔ آگاہی سرگرمی میں البیراک اسسٹنٹ منیجر ز سہیل محمود اور سلمان اعجاز موجود تھے۔
البیراک