پنجاب میں تحریک انصاف کو حکومت بنانی چاہیے،خرم نوازگنڈا پور

پنجاب میں تحریک انصاف کو حکومت بنانی چاہیے،خرم نوازگنڈا پور

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ پنجاب میں کسی ایک جماعت کو تنہا حکومت بنانے کا مینڈیٹ نہیں ملا، کوئی بھی جماعت آزاد امیدواروں اور دیگر چھوٹی جماعتوں کو ساتھ ملا کر حکومت بنا سکتی ہے،پنجاب میں پی ٹی آئی کو حکومت بنانی چاہیے عدلیہ، فوج ،نیب الیکشن کمیشن کے اداروں کے خلاف ن لیگ کی ہرزہ سرائی بند کروائی جائے۔سیکرٹری جنرل نے حمزہ شہباز شریف کی طرف سے حکومت بنانے کے اخلاقی حق پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دوسری جماعتوں کے مینڈیٹ کو چوری کرنے کے کلچر کے بانی نواز شریف اور شہباز شریف ہیں۔

،ن لیگ چھانگا مانگا کے واقعات سے جان نہیں چھڑا سکتی ۔2008 ء میں شہباز شریف نے ق لیگ کے اندر 42 رکنی فارورڈ بلاک بنا کر پنجاب میں ناجائز حکومت قائم کی تھی،حمزہ شہباز کن اخلاقی، جمہوری اقدار اور روایات کی بات کرتے ہیں؟ (ق )لیگ کے اندر فارورڈ بلاک بنانے کی ذمہ داری خواجہ احمد حسان کو دی گئی تھی اور میاں عطاء محمد مانیکا کو اس فارورڈ بلاک کا سربراہ بنایا گیا تھا، یہ بھی جمہوری تاریخ کا ایک سیاہ واقعہ ہے کہ 2008 ء کی پنجاب اسمبلی میں ایک سال تک اسی حمزہ شہباز شریف کے والد میاں شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر کا تقرر نہیں ہونے دیا تھا

مزید : میٹروپولیٹن 1