مذہبی قوتوں کو دیوار کے ساتھ لگانے کی سازش ناکام ہو گی،اشرفجلالی

مذہبی قوتوں کو دیوار کے ساتھ لگانے کی سازش ناکام ہو گی،اشرفجلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ اورتحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مرکز صراط مستقیم جامع مسجد رضائے مجتبیٰ میں ووٹرز اور سپوٹرزکے اجتماعِ تشکرسے خطاب کرتے ہوئے کہا مذہبی قوتوں کو دیوار کیساتھ لگانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔نظام مصطفی ﷺ کی حکمرانی اور ناموس مصطفی ﷺ کی پاسبانی کیلئے ووٹ دینے والوں کو ھدیہ تبریک پیش کرتے ہیں ۔پولنگ سٹیشنوں پر لبیک یا رسول اللہ ﷺ کہنے والوں کا جوش و خروش دیدنی تھا ۔

اصرار کے باوجود الیکشن رزلٹ چھپانے سے اندیشہ ہے کہ قوم کا آئندہ الیکشن سے اعتماد اٹھ جائے گا۔انتخابات میں جھرلو پھیرا گیااور تاریخ کی بد ترین دھاندلی کی گئی ۔حق کی آواز کو زیادہ دیر تک دبا یانہیں جاسکتا۔کارکنان جبر کے نظام کے خلاف کمر ہمت باندھ لیں۔