پاکستان کا روشن مستقبل عمران خان کے ہاتھوں میں ہے،نبیل محمود طارق

پاکستان کا روشن مستقبل عمران خان کے ہاتھوں میں ہے،نبیل محمود طارق

لاہور (کامر س رپورٹر)پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نبیل محمود طارق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا روشن مستقبل عمران خان کے ہاتھوں میں ہے پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے تاہم دانشوری اور ٹھوس حکمت عملی سے عمران خان کو عوام سے کیا ہواہر وعدہ پورا کرنا ہو گا جس کے لیے کاروبای طبقہ بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتا ہے ۔گزشتہ روز جاری کر دہ بیا ن میں نبیل محمود نے کہا کہ قوم کو امید ہے کہ عمران خان اپنے منشور کے مطابق عملی اقدامات کریں گے اب ملک بھی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی جیت نے ثابت کر دیا ہے کہ ہمارے ملک سے کرپشن اور ماروثی سیاست کا خاتمہ ہو گیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1