سرگودھا میں ر زلٹ جاری نہ ہونے پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کااحتجاج ، آزادی چوک پر دھرنا دیدیا

سرگودھا میں ر زلٹ جاری نہ ہونے پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کااحتجاج ، آزادی چوک ...
سرگودھا میں ر زلٹ جاری نہ ہونے پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کااحتجاج ، آزادی چوک پر دھرنا دیدیا

  

سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن)سرگودھا کے حلقہ این اے 91میں زرلٹ جاری نہ ہونے پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے احتجاج شروع کردیا ہے ۔

دنیا نیوزکے مطابق سرگودھا کے حلقہ این اے 91میں ووٹو ں کی گنتی ابھی جاری ہے جس کی وجہ سے انتخابی نتیجہ جاری نہیں کیا جا سکا جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے آزاد ی چوک پر دھرنا دیدیا ہے ۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار کے مطابق ان کو مخالف امیدوار پر برتری حاصل ہے ا س کے باوجو زرلٹ جاری نہیں کیا جارہاہے جبکہ ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ ووٹوں کی گنتی ابھی جاری ہے اس لئے رزلٹ صبح جاری کیا جائے گا ۔

مزید : الیکشن /قومی اسمبلی