احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہارٹ اٹیک سے بچا جا سکتا ہے،ڈاکٹر محمد زبیر قریشی

احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہارٹ اٹیک سے بچا جا سکتا ہے،ڈاکٹر محمد زبیر قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) سوسائٹی آف ہومیو پیتھس پاکستان کے صدر ڈاکٹر محمد زبیر قریشی کا کہنا ہے کہ مناسب تدابیر اختیار کر کے دل کے دورے کے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا اگر نمک اور چکنائی کا استعمال کم کر دیا جائے،تازہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کیا جائے، ورزش کو معمول کے مطابق کیا جائے ، سگریٹ نوشی اور مے نوشی سے مکمل پرہیز کیا جائے اورشوگر اور ہائی بلڈ پریشر کی صورت میں ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔

اپنے معالج کی ہدایات روشنی ادویات کا باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو دل کے امراض پر بڑی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے ہومیوپیتھی میں ایسی ادویات موجود ہیں جو دل کے امراض کو کنٹرول کرنے میں ممد و معاون ہیں۔